ہالی وڈ کے نامور اداکار اور فلم ساز جارج کلونی نے انکشاف کیاکہ وہ کئی سالوں سے اپنے بال خود کاٹتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ وہ 25سال سے اپنے بالوں کو خود کاٹتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان بال ایک سٹرا کی مانند ہیں اور بہت کھردرے ہیں اس لئے کاٹتے وقت غلطی کا امکان کافی کم ہوتا ہے اور اپناسٹائل آسانی سے بنالتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس کے لئے ایک آلہ فلوبی استعمال کرتے ہیں جو ویکیوم اور کلیپرز جیسی مشینوں مین عام استعما ل ہوتا ہے جس سے انہیں اپنے بالوں کا سٹائل بنانے میں آسانی رہتی ہے اور وہ بالوں کو 2 منٹ میں کاٹ لیتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024