ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا .اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ایڈز ایک مہلک بیماری ہے جو غلط روابط قائم کرنے سے پیدا ہوتی ہے اس بیماری سے بچا ئوکیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے تعلقات اپنے جیون ساتھی تک محدود رکھیں تھوڑی سی لذت کیلئے اس بیماری کو سمیٹنا عقلمندی نہیں ، پاکستان میں گذشتہ دس برسوں کے دوران اس مہلک بیماری نے بڑی تیزی سے اپنے پنجے گاڑے ، ہر سال ایڈز سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے اور لوگوں کو شعور بھی دیا جاتا ہے اس کے باوجود لوگ جنسی تعلقات سے بعض نہیں آتے جس کی وجہ سے ایڈز جیسا مہلک مرض انہیں لاحق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر ایڈز سے متعلقہ شعور کی آگاہی کیلئے سیمینارز منعقد کئے ہیں اور لوگوں کو اس مہلک بیماری سے آگاہ کیا اس کے باوجود لوگ باز نہیں آتے جس کی وجہ سے یہ مہلک مرض بڑی تیزی سے سرایت کررہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچائو کیلئے یونیورسٹی سطح پر لیکچرز کا اہتمام کیاجائے تاکہ لوگ اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں.