ایڈز کے بارے میں شعور پیدا کر دیں تو یہ صدقہ جاریہ ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ورلڈ ایڈز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہاگر ہم ایڈز کے بارے میں شعور پیدا کر دیں تو یہ صدقہ جاریہ ہے ۔تھیلی سیمیا کے بچوں کو ایڈز ہوا ، پہلی دفعہ ایڈز کے مریض سب سے زیادہ سامنے آئے۔ جلال پور کا ایک ڈسپنسر تھا جس کو ایڈز تھا ،اس ڈسپنسر نے سینکڑوں افراد کو ایڈز میں مبتلا کیا ۔یہ باتیں بہت اہم ہے کہ ہمارے کالجز یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بیماری بارے شعور آجائے ۔
ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب ٹی بی کے لوگ ہیں۔ مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس بڑا مسئلہ بن گیا ہے، ننکانہ کا ایک گائوں تھا جہاں 12 فیصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی تھا ،ٹیکا علاج نہیں ہوتا ٹیکے سے پرہیز کریں دیہی علاقوں میں ٹیکا لگوانے کی روایت ہے جس سے مریض مزید بیماریاں لے جاتا ہے۔ اساتذہ طلبہ کو احتیاطی تدابیر کی آگاہی دیں۔ نواز شریف کے متعلق انھوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق تھے۔نواز شریف لندن اپنے دل کے مسئلے کے لیے گئے تھے،میرا خیال ہے نواز شریف کا دل اب ٹھیک ہو چکا ہے۔اب تو نواز شریف اونچی اونچی تقریریں بھی کررہے ہیں۔اب بہت ہو گیا نواز شریف واپس آجائیں۔کرونا وائرس کی ویکسین کے لیے چائنہ سے رابطے میں ہیں،پاکستان میں کرونا ویکسین کا تیسرا ٹرائل جاری ہے