وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن عوام کی جانوں سے نہ کھیلے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا ،عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لئے اور عوام کی جانوں سے مزید نہ کھیلے ،جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا ،دعاگوہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے ۔انہوں نے کہا کہ کوروناکیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ نے کورونا ٹیسٹنگ کیلئے ملتان اور رحیم یار خان میں دو نئی بی ایس ایل لیبارٹریز بنانے کی منظوری دی ہے، روزانہ 25 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔