اقوام متحدہ نے نائیجریا میں کسانوں پر حملے کی مذمت کی ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نائیجریا کی مشرقی ریاست میں مشتبہ بوکو حرام کے جنگجوئوں نے کسانوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھنائونے جرائم کے ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، مغویوں اور لاپتہ افراد کی محفوظ اور فوری بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں،اقوامتحدہ دہشتگردی پر تشدد انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں نائیجریا کی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا ۔