عوام کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کریں:مراد شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1070 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 700 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1336کورونا کیسز میں سے 1072 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز کی پابندی کریں ۔