مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحانہ رویے کی مذمت

اس وقت کشمیر جل رہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ بھارت سے آزادی کی اور باوقار انسانی زندگی کی خواہش اور حق مانگنے والے کشمیریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کو آزادی اور باوقار زندگی کی طلب پر آنکھوں کی بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور نوجوانوں کشمیریوں کو اغوا کر کے زبردستی غائب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بیس ہزار بے گناہ کشمیری بھارت کی مختلف جیلوں اور حراستی کیمپوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ جہاں ان کی زندگیوں کو سخت خطرہ لاحق ہیں۔ ان حالات میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے، جس میں 5 اگست 2019 ء کے بھارتی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین قرار دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر تنازع گذشتہ سات سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ خطہ میں آبادی کا تناسب بدلنا اور استصواب رائے سمیت شہریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے۔او آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جارحانہ رویئے، (جاری ہے)