ڈینگی بخار کا محفوظ علاج
مکرمی:میں نوائے وقت کا قاری ہوں۔ میں نے آج ایک ٹی وی چینل پر سنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی بخار کا زورہے اس بخار کا سستا ترین علاج پپیتے کے پتے کا قہوہ دن میں دو بار استمال کریں۔ بخار اتارنے والی میڈیسن بھی لیں ۔ یعنی 2 گولی صبح 2 دوپہر اور 2 گولی شام کو۔ پپیتہ کراچی میں عام ہے۔ اگر اس کے پتوں کا جوس بھی لیا جائے تو افاقہ ہوگا۔ یہ نیکی کا کام ہے ۔ ہم دو سال سے استعمال کر رہے ہیں۔ جس کو بخار ہو وہ قہوہ شروع کر دے انشاء اللہ 4 پانچ روز میں مریض صحت یاب ہو جائے گا اورہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ (نسیم احمد خان یوسف زئی ہائوس ڈی ایچ اے اسلام آباد)