Waqt News
Thursday | January 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اردن کی افواج کیساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلیے تیار ہیں. آرمی چیف
  • ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان
  • کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی
  • کراچی : اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار

پی ڈی ایم 150جلسے کرلے کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اتنا جھوٹ بولا عمارت میں آگ لگ گئی: شبلی

Dec 01, 2020 10:07 AM, December 01, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پی ڈی ایم 150جلسے کرلے کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اتنا جھوٹ بولا عمارت میں آگ لگ گئی: شبلی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز بے نظیر بھٹو کبھی نہیں بن سکتی۔ آج تک بلاول بھٹو اپنی ماں کے نقش قدم پر نہیں چل سکے۔  ڈی آئی خان سے امین گنڈاپور کے ہاتھوں شکست کھانے والے مولانا فضل الرحمان12ویں کھلاڑی بن چکے ہیں۔ آج مریم نواز جو زبان استعمال کر رہی ہے و ہ 90 کی دہائی میں ان کے والد محمد نواز شریف کی زبان تھی۔ پیپلز پارٹی کی اپنی یہ حالت ہے کہ ایک قومی پارٹی علاقائی پارٹی بن چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ادارے، عوام سمیت ہر چیز دائو پر لگا رہی ہے۔ ان کی اپنی فیملی پاکستان میں ہے نہیں صرف عوام کو کرونا کے سامنے جھونک رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری شدید ترین لہر میں حکومت سمیت کوئی بھی جلسہ جلوس کرے گا تو وہ غلط تصور ہوگا۔ جماعت اسلامی جانب سے دو ہفتے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنا احسن اقدام ہے۔ وہ پیر کی رات پی آئی ڈی میں  پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ملتان  کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے بعد ملتان کے باشعور عوام نے اپنے اور اپنے خاندان کو پی ڈی ایم جلسہ سے دور رکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم 150 جلسے بھی کر لے تو حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ نواز شریف نے جونیجو کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے، چھانگا مانگا میں ارکان کی خریداری، مہران بنک سکینڈل ، بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے، اسامہ بن لادن سے پیسے لینے  سمیت ہر غیر جمہوری کام میں مرکزی کردار رہے ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر سٹیج کے اوپر پھانسی دلوانے والوں کو بیٹھے دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹو کو بھی افسوس ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام نے دیانتدار وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ملتان کی اکثریتی عوام نے آج پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا کہ پی ڈی ایم کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے، وراثت  میں ملنے والی سیاسی گدی پر بیٹھ کر اتنا جھوٹ بولا گیا کہ سٹیج کے عقب میں عمارت میں آگ لگ گئی لیکن یہ جھوٹے، فریبی اور کرپٹ لوگ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ مذہبی رہنما کی آڑ میں سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کو امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان سے شکست دیکر نکالا ہے اور آج وہ اسلام آباد دھاوا بولنے کی دھمکیوں پر گذارا  کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد پر حملہ کیا تھا اس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دغا کیا تھا، آج بھی یہ کرپٹ عناصر یہ چاہتے کہ انہیں کسی بھی طرح این آر او مل جائے اور ان کے کرپشن کے تمام کیسز واپس ہو جائیں، یہ عناصر اقتدار سے باہر رہ کر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی انتقام کے طو پر عمران خان پر مقدمات قائم کئے گئے، اسکا حساب کون دے گا، عمران خان کا ماضی، حال اور مستقبل بے داغ ہے۔ وزیراعظم عمران خان افغانستان مصالحتی عمل ، دوست ممالک اور اسلامی ممالک کے مابین معاملات کے حل کے لئے ثالتی کراتے ہیں لیکن اس کرپٹ  اپوزیشن سے کسی صورت بات کرینگے اور نہ ہی انھیں این آر او دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہونے والی پی ڈی ایم کی جلسی میں غریب عوام کی بات  نہیں کی گئی۔ مریم نواز اپنی دادی کے انتقال کے معاملے پر بھی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہیں، انھیں  بروقت پتہ چل چکا تھا کہ ان کی دادی دنیا میں نہیں رہی لیکن  پی ڈی ایم جلسہ کی وجہ سے وہ بے خبر رہیں اور یہ کہتی ہیں کہ ان کی دادی کے انتقال پر حکومت انہیں مطلع کرتی۔ حکومت کا اسرائیل کے معاملے پر واضح اور دو ٹوک موقف ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کاز، اسلامو فوبیا، ناموس رسالت   پر جس طرح ہر فورم پر بات کی آج تک اسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود قرنطینہ میں ہیں اور عام عوام کو کہتے ہیں کہ جلسے میں جائیں یہ دوہرا معیار کب تک چلے گا۔ پاکستان کی خوشحالی اور معاشی استحکام میں پی ڈی ایم کی شکل میں اپوزیشن رکاوٹ بن رہی ہے، یہ اتحاد اپنی موت خود مر جائے گا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو باخبر رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے ، قانون توڑ کر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی اپوزیشن عوام کی دشمن ہے ، پی ڈی ایم ملتان جلسہ میں آنے والے چند لوگوں میں سے بعض کو جھانسہ دیکر اور بعض کو پیسے دیکر لایا گیا ہے۔ 53 ویں یوم تاسیس پہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اپنا محاسبہ کیا ہوگا، انہوں نے کیسے ایک وفاقی جماعت کو علاقائی جماعت میں تبدیل کر دیا؟۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سندھ کے عوام 12سال سے مسلط نا اہل ٹولے سے نجات کی دہائیاں دے رہے ہیں۔کیا 18 ویں ترمیم انہی مقاصد کے لئے ترتیب دی گئی تھی؟۔

سندھ : 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم، تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

    Nov 21, 2020 | 12:34
  • پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں: وزیراعظم ...

    Dec 29, 2020 | 09:08
  • پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی، پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں ...

    Jan 27, 2021 | 16:36
  • پیپلزپارٹی پارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی: شیخ ...

    Jan 02, 2021 | 11:15
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اردن کی افواج کیساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلیے ...

    Jan 27, 2021 | 23:20
  • ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا ...

    Jan 27, 2021 | 23:06
  • وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا ...

    Jan 27, 2021 | 22:57
  • کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے ...

    Jan 27, 2021 | 22:26
  • کراچی : اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار حصص ...

    Jan 27, 2021 | 22:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

    Jan 27, 2021
  •  لال قلعہ پر سکھوں کا مذہبی پرچم ، یوٹیلیٹی سٹورز ...

    Jan 27, 2021
  • ایوان میں بل پر اپوزیشن کو حکومت سے100ووٹوں کی شکست

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 2

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 3

    پنجاب ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری 

  • 4

    مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

  • 5

    کسان پیکیج کے جلد اعلان کا عندیہ 

  • 1

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  •  سچائی میں لپٹا میٹھا زہر ۔۔۔!!

    Jan 27, 2021
  • اہلِ کشمیر پرنامہربان رُتوںکااحوال

    Jan 27, 2021
  • براڈ شیٹ کمشن : عدم اعتماد کی تحریک

    Jan 27, 2021
  • May God Protect Our Troops (2)

    Jan 26, 2021
  • اعتماد کا فقدان اور ہماری ڈانواڈول ڈپلومیسی

    Jan 27, 2021
  • لاالٰہ الا اللہ

    Jan 27, 2021
  • ابھی جام عمربھرا نہ تھا…!

    Jan 27, 2021
  • ایسی محبت سے ہم باز آئے !

    Jan 27, 2021
  • ڈونلڈ ٹرمپ،نوازشریف اورافلاطون

    Jan 27, 2021
  • 1

    سپورٹس ڈے 

  • 2

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 3

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • 4

    مہذب معاشرے میں پولیس کا کردار بہت اہم ہوتا ہے 

  • 5

    نوجوان نسل اور نشہ!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 5

    ایثارووفاء

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     خیرسگالی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    لذتِ گفتار

  • 4

    اقبال

  • 5

    علامہ اقبال کے خطبہ

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 5

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، 1 کسان ہلاک

  • 2

    اسرائیلی آرمی چیف کی ایران پرحملے کی دھمکی

  • 3

    سرگودھا کے ایک نجی میڈیکل کالج نے اداکارہ و گلوکارہ میگھا کو بھی داخلہ دیدیا

  • 4

    سپین :مردہ قرار د ی گئی کورونا مریضہ 10دن بعد زندہ

  • 5

    امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی حمایت کر دی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group