Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکی ریاست ایریزونا میں بس الٹ گئی،ایک شخص ہلاک اور 41زخمی
  • ہم ریل کو ہوائی جہاز سے بھی زیادہ خوبصورت سفر کرنے کے قابل بنا رہے ہیں، اعظم سواتی 
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے
  • وزیر اعلی مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت کر دی
  •  پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

متحد ہ اپوزیشن اور حکومتی حکمت عملی!

Dec 01, 2020 9:38 AM, December 01, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
متحد ہ اپوزیشن اور حکومتی حکمت عملی!

-1 اگر ہم اپنی 72 سالہ تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو معلوم ہو گا کہ حکومتِ وقت اور اپوزیشن میں سیاسی چشمک چلتی رہتی ہے۔ بسااوقات یہ مخاصمت میں بھی بدل جاتی ہے۔ ایوب خان کو ہٹانے کے لیے دس سال لگے۔ آمر تو چلا گیا لیکن اس کی جگہ ایک اور آمر آ گیا۔ علاج بیماری سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوا۔ جنرل یحییٰ خان اپنی تباہی کا خود مصنف تھا۔ ملک دولخت ہوا تو اس کا ٹھہرنا ممکن نہ رہا۔ جب مستقبل کا مورخ پاکستان کے بدترین حکمرانوں کا ذکر کرے گا تو اس کا ہیولا پردہ ذہن پر ضرور اُبھرے گا۔ جس قسم کی تحریک بھٹو مرحوم کے خلاف ابھری اس کا تصور رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ بے شمار لوگ لقمہ اُجل بنے۔ ان گنت لوگوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت لیکن حکومت نہ گری ۔ وہ تو ’’بھلا‘‘ ہو جنرل ضیاء الحق کا جو ممد اور معاون ثابت ہوا۔ جنرل صاحب نے قریباً دس برس تک حکومت کی کئی احتجاج ہوئے لیکن ان کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔ تحریک کے دنوں ایک لطیفہ سرزد ہوا۔ نظامِ مصطفی تحریک کے بیشتر لیڈروں کو ساہیوال جیل میں ڈال دیا گیا۔ وزیر جیل خانہ جات خالدملک کے کان میں بھنک پڑ گئی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اسیران کے لیے دل میں نرم گوشہ رکھتا ہے ا ور انہیں سونے کے لیے تکیے فراہم کرتا ہے۔ وہ بڑے جُزبُز ہوئے۔ اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی۔ اس کو حکم دیتے ہوئے بولے۔ جیل جیل ہونی چاہئے۔ یہ کوئی پکنک سپاٹ نہیں ہے۔ قیدی کو قیدی سمجھا جائے۔ کل کلاں اگر میں بھی آ جائوں تو کوئی نرمی نہ برتی جائے! 

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

اب سے اتفاق کہیے یا مکافات عمل مارشل لاء کے دوران انہیں قیدکر کے اسی جیل میں بھیج دیا گیا۔ ان دنوں ہمارے دوست چودھری ندیر IG جیل خانہ جات تھے۔ ان سے سپرنٹنڈنٹ نے پوچھا ۔ کیا کیا جائے؟ ’’اس کی پرانی خواہش کا احترام کیا جائے‘‘ چودھری صاحب کے لہجے میں بلا کی تلخی تھی۔ جب ملک صاحب کو بغیر تکیے کے زمین پر لٹایا گیا تو چنددنوں میں ہی ان کی حالت غیر ہو گئی۔ اکثر میر کا شعر زیرلب پڑھتے وہ ہاتھ سو گیا ہے۔ سرہانے دھرے دھرے۔ ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے بولے۔ ’’مجھے علم نہیں تھا کہ جیل جیل ہی ہوتی ہے۔‘‘

پاکستان نیوی آئندہ ماہ کراچی میں ساتویں کثیر القومی سمندری مشق "امان" کر ے گی

-2 جب میں نے سروس کا آغاز کیا تو مجھے جیل ٹریننگ کے لیے مچھ بھیج دیا گیا۔ میں نے وہاں تین ماہ گزارے۔ ملک صاحب نے درست کہا تھا۔ جیل کی اپنی ایک دنیا ہوتی ہے۔ فیض نے کہا تھا 

جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے 

اسکا اطلاق حکمرانوں پر بھی ہوتا ہے جبل کی اپنی دنیا ہوتی ہے جہان رنگ و بو سے یکسر مختلف۔ یہ وہ دنیا ہے جس کا کوئی رنگ ہوتا ہے نہ روپ اس میں نہ سیب کے پھولوں کی چاندی چٹکتی ہے نہ خوبانیوں کے پیڑ کا کندن دمکتا ہے۔ اس کی کوئی شام زلفِ محبوب کی خوشبو اپنے ساتھ نہیں لاتی۔ کسی صبح کا آغاز کُنج لب سے نہیں ہوتا۔ اس میں امیدوں کی کوئی بارش نہیں ہوتی خوشی کی کوئی قوس قزح نہیں نکھرتی۔ جذبات کے سمندر میں کوئی مدوجزر نہیں ابھرتا۔ حسین خیالات کے طلسم کدے میں کوئی بدرِ منیر قدم نہیں رکھتا۔ یہ یادوں کی دنیا ہے جس میں ڈوبتی ہوئی امیدوںکے مدھم چراغ ٹمٹماتے رہتے ہیں۔ یہ ان آرزئوں کی دنیا ہے جو لب پر آنے سے پہلے ہی سینے کے قبرستان میں دفن ہو جاتی ہیں۔ دبی دبی آہیں ، جھکی جھکی نظریں ، گھٹی گھٹی دھڑکنیں سولائے ہوئے چہرے، کملائی ہوئی جوانیاں ، بھپتی ہوئی ذہانت ، ڈوبتی ہوئی صداقت ، منزل کا پتہ نہ نشانِ منزل… گوشت پوست کے انسانوں کے لیے جیل کاٹنا مشکل عمل ہے۔ نیلسن منڈیلے تو صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں۔ 

نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا،عثمان بزدار

-3 ضیاء الحق نے بعد از خرابی بسیار محدود جمہوریت کا تجربہ کیا۔ مقصد جمہوریت بحال کرنا نہیں بلکہ ’’بچا جمورا‘‘ لانا تھا۔ اس مقصد کے لیے لاغر محمد خان جونیجو کو چُنا گیا۔ جنرل مرحوم کو غالباً اس بات کا علم نہیں تھا کہ طاقت کی اپنی منطق ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے آہستہ آہستہ کل پرزے نکالنے شروع کئے۔ جب جنرل کو فنڈز کی ضرورت ہوتی تو لیت و لعل سے کام لیتے۔ بیرونی دورے پر جانے والے لوگوں کی فہرست آدھی کر دیتے۔ جنرل صاحب وزیراعظم تو لے آئے لیکن طوطے کی جان کا آلہ اپنے پاس رکھا جونیجو صاحب بیرونی دورے پر تھے تو انہیں یوگنڈا کے عیدی امین کی طرح برطرف کر دیا گیا۔ مرنے والے کی طرح جانے والے کی آخری خواہش بعض اوقات پوری کی جاتی ہے۔ ذرا خواہش تو دیکھیں! جنرل کوکہا مجھے سندھڑی جانے کیلئے ایئرفورس کا جہاز فیلکن دیں۔ میری جگہ الہٰی بخش سومرو کو وزیراعظم نہ بنائیں۔ پہلی پر جنرل صاحب مسکرا دیئے۔ دوسری پر کہا It is none of Your Business۔

کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

جنرل کی ناگہانی موت کے بعد چوہے بلی کا کھیل شروع ہو گیا۔ محترمہ بینظیر اور میاں محمد نوازشریف باریاں لینے لگے۔ ایک اقتدار میں ہوتا تو دوسرا اس کو ہٹانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتا۔ لانگ مارچ‘ ہڑتالیں‘ دھرنے‘ ہر حربہ آزمایا جاتا جو اکثر ناکام رہتا۔ بالفرض پٹتے بھی تو پٹانے والا کوئی اور ہوتا …؎

یہ آئینہ میرا عکس ہے

پس آئینہ کوئی اور ہے

اب کے نیا جال پرانے ’’شکاری‘‘ عمران خان کی حکومت کے خلاف گیارہ پارٹیوں نے اتحاد کر لیا ہے۔ مقصد حکومت کو چلتا کرنا ہے۔ اگر پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تو اب کیسے ممکن ہوگا؟ خان خود 126 دن تک اسلام آباد کی دیواروں سے سر پٹختا رہا مگر گوہر مقصود ہاتھ نہ آیا۔ کیا یہ ’’احمقانہ‘‘ قدم ہے۔ سعی لاحاصل ہے یا There is Method in Madness حزب اختلاف کا استدلال ہے‘ لیکن اب کے سرگرانی اور ہے۔ حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں۔ مہنگائی‘بیروزگاری۔ ’’بیڈ گورننس‘‘ کا عفریت اپنے مہیب جبڑے کھولے کھڑا ہے۔ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ ’’لانے والے بھی اب سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ کوئی شخص ہو یا ادارہ۔ اپنا دشمن نہیں ہوتا۔ بیورو کریسی بوجوہ بددل ہو چکی ہے۔ کرکٹ میں تو انڈر 19 ٹیم چل جاتی ہے۔ حکومت سازی میں مشکل ہے۔ وغیرہ ان کا خیال ہے کہ مادہ پک چکا ہے۔ عوام بالآخر باہر نکل آئیں گے۔ عوام جب بھی تنگ آکر سڑکوں پر آتے ہیں تو ’’دما دم مست قلندر‘‘ ہو جاتاہے۔ بے کنٹرول کرونا حکومت کو صدر ٹرمپ کی طرح بے دست و پا کر دے گا۔

بجلی ‘ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا: غلام دستگیر

حکومت اس کے برعکس مطمئن ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تحریکوں سے اگر پہلے حکومتیں نہیں گریں تو اب کیسے گرینگی؟ کچھ خیال یہ بھی ہے…؎

تو چرا باشی بفکر مبتلا

کارسازما بے فکر کارما

غائبی امداد بھی تو آخر کچھ چیز ہے۔ ڈانواں ڈول معیشت سنبھل چکی ہے۔ ہر آنے والا دن معاشی نوید مسرت لائے گا۔

بالآخر ہوگا کیا؟ ہمارے دوست ملک صاحب کہنے لگے ’’یہ اعصاب کی جنگ ہے سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا۔کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔ دونوں فریق جہاندیدہ اور گرم و سرد چشیدہ ہیں۔‘‘

یہ گرگ آشتی ہے! تو پھر کون جیتے گا؟

ہم نے پوچھا۔ بولے۔

Whoever Blinks First

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

شوکت علی شاہ


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکت: شوکت ...

    Aug 19, 2019 | 14:44
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، وزیراعظم اپنی مدت ...

    Aug 22, 2020 | 15:37
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی ریاست ایریزونا میں بس الٹ گئی،ایک شخص ہلاک اور 41زخمی

    Jan 23, 2021 | 16:16
  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام ...

    Jan 23, 2021 | 16:04
  • امریکا، خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

    Jan 23, 2021 | 15:43
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ...

    Jan 23, 2021 | 15:38
  • جاپان میں قرنطینہ کے دوران خاتون کی خودکشی

    Jan 23, 2021 | 15:07
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ ...

  • 2

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 3

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • 4

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 5

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group