مسائل کا حل

مکرمی! قرآن و سنت پر صحیح عمل ہی دنیا کے تمام مصائب کا واحد حل ہے۔ کافر تو کیا مسلمان بھی اس حقیقت کو بھول چکے ہیں ، وہ بھی باطل نظام کو سینے سے لگا کر ہر قسم کے مصائب و مسائل کا شکار ہیں۔ جب تک قرآن و سنت کے علاوہ دوسرے نظام دنیا پر مسلط رہیں گے کوئی پارٹی، کوئی گروہ یا کوئی شخص بھی برسراقتدار آ جائے کسی بہتری اور اصلاح کی ہرگز توقع نہیں بلکہ روز بروز فساد، انتشار ، بدامنی ، اور مہنگائی بڑھتی جائے گی۔ ہاں جب کسی خطے میں قرآن و سنت کا نظام قائم ہو جائے گا تو پھر نہ صرف ان کے اپنے مسائل حل ہوں گے بلکہ پوری دنیا امن و امان کا گہوارہ بن جائیگی۔ (عبدالستار، مریدکے ضلع شیخوپورہ)