ایل ٹی سی کو بحال کیا جائے

مکرمی! وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی توجہ لاہور میں ٹرانسپورٹ کے اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عرصہ دراز سے ایل ٹی سی کی بسیں بند ہیں جس سے لاہور کے اہم روٹس پر مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔ ایل ٹی سی کی بسیں بند ہونے سے خواتین اور ضعیف مسافر شدیدپریشان ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر ایل ٹی سی کو بحال کیا جائے۔ (ناظم شوکت، چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور)