انڈونیشیا کی ائیرلائن نے بھی ماسک پہن لیا
عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔ انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن گرودا انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔ گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنک کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم 'آؤ ماسک پہنتے ہیں' کو حمایت حاصل ہو سکے۔یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔