قابل اور طاقتور
ہمارے آج کے علماء یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کسی قوم کی تقدیر کا انحصار اس بات پر نہیں کہ اسے کسی نہ کسی اصول کے تحت مستقل طورپر منظم رکھا جائے بلکہ اس بات پر ہے کہ قوم کس قسم کی قابل اور طاقتور انفرادی شخصیتیں پیدا کر سکنے کی اہل ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں محض تنظیم ہی پر زور دیا جائے فرد کی اہمیت کلی طورپر ختم ہو جاتی ہے۔
(کتاب افکار اقبال / مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال)