مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا:راجہ ظفر الحق
کراچی(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم و حقارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ اوآئی سی کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن قائم کرے اور عالمی برادری کشمیر میں ہندوستان قائم کرنے کے بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکراورتی کے بیان کا نوٹس لے۔ توہین قرآن کریم اور نبیﷺ کی شان میں گستاخی سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے، جو قابل مذمت ہے، عالم اسلام کفر کی قوتوں کیخلاف متحد ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چئیرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ نقشبدی نے راجہ ظفرالحق کو فیڈریشن کی جانب تحفظ حرمت قرآن پاک کے حوالے سے یکم تا 10 دسمبر عشرہ عالمی تحفظ حرمت قرآن کے سلسلے میں منقعد ہونے والے سیمنار میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے موجودہ ملکی حالات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔