حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر دوروپے چالیس پیسے کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت ایک سو پچیس روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہوگی۔اسی طرح MS پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر تراسی پیسے کی کمی گئی ہے۔
لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت دو روپے نوے پیسے کم کی گئی ہے۔ادھر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری صنعت کے اخراجات اور لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔