اسلام آباد میں دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے اراکین قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔بدھ کووفاقی دارلحکومت کےشالیمارکرکٹ سٹیٹدیم میں وزات اطلاعات اور مارگلہ ٹینس وکرکٹ کلب کی جانب سے چیریٹی میچ کاانعقاد کیاگیا جوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پارلیمنٹرینز الیون نے پی سی بی الیون کو14رنز سے ہارادیا
بیٹنگ کے لیے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوبصورت گراﺅنڈ اور اچھا دن ہے۔میچ پانی کے لیے ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت ماحول کو ہی ترجیح دیتی ہے،فواد چوہدری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مد مقابل ٹیم کو ہرا دیں گے۔میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ ادھر ہی نکالنا ہےاگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے،لیکن اپنے دوعوں کے برعکس فواد چوہدری ایک ہی رن پر ڈھیر ہو گئے۔اس میچ میں پارلیمنٹرین الیون نے پی سی بی الیون کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے
فواد چودھری کے علاوہ زلفی بخاری،شہریار آفریدی اور دیگر اراکین اسمبلی بھی میچ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی سی بی الیون کی جانب سے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ان ایکشن ہیں۔جبکہ ٹی اینکرز نے بھی شرکت کی جن میں حامد میر ، کاشف عباسی ودیگرشامل تھے