لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کی، ان کی عدالت میں موجودگی کے باعث اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کے لئے آواز اٹھانے سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور انہوں نے لاہور رجسٹری کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔مظاہرین خواتین نے کہا کہ انہیں گزشتہ واجبات ادا نہیں کئے جا رہے اور نہ ہی مستقل کیا جا رہا ہے، مظاہرین خواتین نے کہا کہ حکومت وعدے کرتی ہے مگر عمل درآمد نہیں کرتی، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38