پشاور ‘ مختلف مقامات سے 2نامعلوم نعشیں برآمد ‘ امانتاً دفنا دیا گیا
پشاور(بیورورپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے نعشوں کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد امانتاً دفنا کر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش اور ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود بہادر کلے سے 30سالہ شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی جس کی بنا پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد رحمن بابا قبرستان میں امانتاً دفنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ خزانہ کی حدود میں شوگر مل کے قریب سے 35سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تھے جبکہ جامہ تلاشی کے دوران متوفی کے قبضہ سے کسی قسم کے شناختی دستاویزات بھی برآمد نہیں ہوئے جس پر نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے امانتاً دفنا دیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش اور ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
2نامعلوم نعشیں برآمد