آج مرکزی جلوس میلاد النبی ؐمیں وحدت و اخوت کمیٹی کی نعت خوان پارٹی شرکت کرے گی،سید عابد علی بخاری
راولپنڈی( نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجن کی وحدت و اخوت کمیٹی کے کنوینر سید عابد علی بخاری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کی مناسبت سے آج 12ربیع الاول کو راولپنڈی کے مرکزی جلوس میلاد النبیؐمیں کمیٹی کی نعت خوان پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔اس موقع پر نعت خواں ذاکرغلام فرید‘ ،شان علی جعفری ،ذاکر اظہار جعفری ،ذاکر اعزازحیدر نقوی یس میت دیگرنعت خوان تمام راستے نعت خوانی کرکے بارگاہِ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے تمام عاشقان رسول ؐ سے جلوس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔