بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر جدید ترین باڑ لگانے کا اعلان کردیا۔ ڈی جی بی ایس ایف کے مطابق سیکیورٹی رنگ پر الارم لگائے جائیں گے جس سے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔بھارتی بارڈر فورس کے ڈی جی کے کے شرما کا کہنا ہے کہ باڑ کی تنصیب کا کام اگلے سال کے وسط سے شروع ہوگا۔ سیکیورٹی رنگ پر الارم لگانے سے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ درانداز چھوٹی چھوٹی سرنگوں کے ذریعے داخل ہوتے ہیں تاہم سرحدوں پر لیزر وال نصب کی جائے گی۔ لیزر وال جدید ترین الارم سسٹم سے لیس ہوگی اور کسی بھی چیز کے اس لیزر وال سے گزرنے کی صورت میں فوری طور پر سائرن بجنا شروع ہوجائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024