اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی کاوشیں ناکافی اور غیر تسلی بخش ہیں: ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں فلسطین کا سوال کے موضوع پر جاری مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کی قرارداد انتہا پسند اور دہشتگرد قوتوں کا خاتمہ کرنے کیلئے ضروری ہے، تنازع کی وجہ سے عرب اور اسلامی دنیا میں غصہ اور مایوسی پھیل رہی ہے ، اقوام متحدہ کی عدم دلچسپی نے اس کے اپنے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین کو حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کو ناکافی قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا حل مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔ سیکیورٹی کونسل کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہو گا، بے جا تسلط کو ختم کرانے کے حوالے سے ٹائم لائن کیلئے سیاسی پختگی اور ویژن کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ملیحہ لودھی نے فلسطینی سر زمین، غزہ پٹی اور مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کی کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔