اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام دل کی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار
لاہور (کامرس رپورٹر) اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام دل کی بیماریوں کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کے فرائض ڈاکٹر سعید احمد نے انجام دئیے۔ سیمینار میں ڈاکٹر شیخ یوسف، ڈاکٹر اویس قرنی، ڈاکٹر میجر مدثر، ڈاکٹر ارشد سمیت دیگر عہدیداروں نے تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سعید احمد نے فیملی فزیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کو فزیشنز کو دل کی امراض کی ایمرجنسی اور ہارٹ اٹیک کے بعد کے علاج کے بارے میں فیملی فزیشنز کو ٹرینڈ کیا جائے۔