حضرت مجدد الف ثانی کی فروغ اسلام کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں: زبیر نقشبندی
سیالکوٹ(نامہ نگار) حضرت شیخ احمد سرہندی امام ربانی مجدد الف ثانیؒ ایک سچے عاشق رسول تھے کہ جنہوں نے غلامی رسولﷺ و محبت محمد ﷺ و آل محمدﷺ سے سرشار ہو کر ایک جہاں کو کفروشرک سے بچایااور لوگوں کے ایمان کی حفاظت فرمائی۔ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد زبیر نقشبندی مجددی نے گزشتہ روز دارالعلوم مجددیہ چرنڈ میں سجادہ نشین چنوں موم پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی القادری کی صدارت میں سالانہ عرس حضرت مجدد الف ثانیؒ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دو ر اکبر میں ہندو حکومتی سرپرستی اور ایماءپر اتنے دلیر ہوچکے تھے کہ مساجد کو شہید کرکے مندر تعمیر کئے جانے لگے۔ ایسے حالات میں آپ نے کلمہ حق کو بلند کیا اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ تقریب سے حافظ زبیر علی نقشبندی ،مقصود عالم کریمی ،قاری رفاقت علی ،محمد صہیب نقشبندی ،صو فی محمد سلیم نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔