کھلا پٹرول فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار
سیالکوٹ(نامہ نگار)تھانہ بیگووالہ پولیس نے ڈرم میں ملاوٹ والا پٹرول فروخت کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گاﺅں کوٹلی کھوکھراں میں ملزم سعید انجم حکومتی پابندی کے باوجود دوکان میں ڈرم رکھ کر ملاوٹ والا پٹرول مہنگے داموں فروخت کررہا تھاجسے پولیس نے گرفتار کرلیااور ملاوٹ والا پٹرول قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔