کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،4 افراد زخمی
کراچی کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر2 میں مسلح افراد نے ایک نوجوان 22سالہ نثار ولد محمد گل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے نزدیک نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے ایک شخص 45 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال کے علاقے میٹروول تھرڈ میں فائرنگ سے 22 سالہ احسان اللہ زخمی ہوگیا جب کہ سرجانی میں عبداللہ موڑ پر بھی فائرنگ سے ایک شخص 35 سالہ محمد نعیم زخمی ہوگیا۔