نیب نے 3ارب کے نادہندگان کی شوگر ملیں فروخت کرکے رقم وصول کرنے پر غور شروع کردیا
کراچی( سالک مجید) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ٹی سی پی ( ٹریننگ کارپوریشن آف پاکستان) کے نام سے 4 ٹینڈر جیت کر ایڈوانس رقم وصول کرنے کے بعد 3 ارب روپے کے نادہندہ ملزم ریاض قدیر بٹ کی 3شوگر ملوں کو فروخت کرکے رقم وصول کرنے کے آپشن پر کام شروع کردیا ہے۔ ملزم کو ٹی سی پی اور ایف بی آر سمیت تفتیشی اداروںکی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو ملک بھرمیں چینی فراہم کرنے کے لئے ٹی سی پی کے یکے بعد دیگرے 4 ٹینڈرز میں کامیاب بولی دی اور ایڈوانس رقم بھی وصول کرلی لیکن صرف ایک ٹینڈر کے مطابق 100 فیصد چینی فراہم کی باقی تینوں ٹینڈرز کے عوض رقم وصول کرلی گئی لیکن چینی سپلائی نہیں کی گئی۔ ملزم کی ایک شوگر مل سندھ میں اور 2شوگرملیں پنجاب میں ہیں۔