کوئلہ کرپشن کیس میں گرفتار حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کے ریمانڈ میں توسیع
کراچی (وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت نے کوئلہ کرپشن کیس میں ملوث حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر گوہر اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں کوئلے کی فروخت میں کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ملز م گوہر اللہ کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی گرفتاری کے 105روز گذر جانے کے باوجود بھی ریفرنس دائر نہیں کیا جاسکا ہے ۔90روز تک ریفرنس فائل کئے بغیر ملزم کو جیل میں رکھنا غیر قانونی ہے ۔گوہر اللہ کی حراست قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے ۔عدالت نے گوہر اللہ کی درخواست پر 7دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ۔ کیس میں گوہراللہ کے ساتھ سابق پرنسپل سیکریٹری سہیل اکبر شاہ ضمانت پر ہیں ۔