ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار کر دیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے فیروز پور روڈ پر تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے ان کی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ایلیٹ ٹائون کے بالقابل غیر قاننی بنائی جانے والی نئی رہائشی سکی کی چار دیواری اور سنٹرل پارک سے ملحقہ غیر قانونی بنائی جانے والی ایک اور نئی رہائشی سکی کا گیٹ مکل طور پر مسمار کر دئیے گئے۔ مین فیروز پور روڈ پر زیر تعمیر ایک مکان بھی مسمار کر دیا گیا۔ نئی رہائشی سکیمم ایل ڈی اے سٹی اور ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں آپریشن کر کے چھ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔