سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا کانووکیشن
لاہور(کامرس رپورٹر ) سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، لاہورکے پہلے کانووکیشن کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا جس میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میںاسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم تھے جنہوں نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پاس آئوٹ ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ تقریب میں پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم حیات ملک میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر دلدار احمد ، فیکلٹی ممبران ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔