عوام بنیادی حقوق چاہتے ہیں تو شفاف احتساب کیلئے آواز اٹھانا ہوگی: یاسمین راشد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے پانامہ لیکس کا فیصلہ جب سامنے آئے گا تو نواز شریف سیاست اور حکومت دونوں سے آئوٹ ہو جائیں گے ۔ ملک کیلئے کرپشن کسی کینسر سے کم نہیں اگر عوام چاہتے ہیں کہ اس ملک میں بسنے والے ہر پاکستانی کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر آئیں تو پھر ہم سب کو مل کر ملک میں شفاف احتساب کیلئے آواز بلند کر نا ہوگی ۔