عمران نذیر‘ سلمان رفیق عوام کو مایوس نہیں کرینگے: اکرام بٹ
لاہور (خبر نگار) رسول پارک شاہدرہ میں یوسی11 کے چیئرمین محمد اکرام بٹ نے خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کو صوبائی وزیر بننے پر علاقہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اور سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لیگی کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اکرام بٹ نے خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔