ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ کی تقریب کی جھلکیاں
کراچی ( خصوصی رپورٹر)تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب قاری محمد ادریس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نعت رسولؐ ممتاز نعت خواں شفیق احمد نے پیش کی۔ تقریب کی نظامت چیئرمین رانا ا شفاق رسول نے کی جبکہ معروف ٹی وی اینکر شاہد سرور نے آخری حصے کی نظامت کی۔ تقریب کے مہان خصوصی کمشنر کراچی قبل از وقت آگئے تھے لیکن وہ تقریب شروع ہونے سے بہت پہلے ہی واپس چلے گئے۔ چیبر آف کامرس فیڈریشن کے ممبران کے تعاون سے پہلی مرتبہ ایوارڈ کے ساتھ کیس پرائز دئیے گئے۔ طلبا و طالبات کو رانا اشفاق رسول آزاد بن حیدر، شاہد رشید، میر نواز خان مروت، سعید خاور، فرزانہ خان اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ دئیے گئے۔