خواجہ محمد اسلام کی نئی کتاب ’’نسخہ کیمیا‘‘ شائع ہوگئی
لاہور (پ ر) امیر تحریک رحمت خواجہ محمد اسلم کی نئی کتاب ’’نسخہ کیمیا‘‘ کے عنوان سے شائع ہوگئی۔ 200 صفحات کی یہ خوبصورت کتاب خواجہ محمد اسلم کے تحقیقی و فکری مقالات کا حسین مجموعہ ہے۔ کتاب کے مطالعے سے قارئین میں یہ شعور اجاگر ہوتا ہے کہ ہم اس دنیا میں کس مقصد کے لئے آئے ہیں اور آخرت کی تیاری کیسے کرنی ہے۔