خواتین کو ہوٹل میں 'تفریح' کرانے پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر جرمانہ
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) مبینہ طور پر اپنے ہوٹل کے کمروں میں خواتین مہمانوں کو 'تفریح' کرانے کے الزام میں بنگلہ دیش ٹیم کے فاسٹ باؤلر الامین حسین اور بیٹسمین شبیر رحمٰن پر تقریباً 15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔کھلاڑیوں کو خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات اگر دوبارہ ہوئے تو انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔