آصف زرداری نے تاحال وطن واپسی کا حتمی فیصلے نہیں کیا‘ ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی وطن واپسی کا عندیہ ضرور دے دیا ہے لیکن تاحال انہوں نے پاکستان لوٹنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وہ ملک کے سیاسی حالات کو پیش نظر رکھ کر کریں گے۔ باخبرحلقوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کی جلد وطن واپسی کی نوید سنانے کا مقصد کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کرنا اور جیالوں کو سیاسی میدان میں متحرک اور فعال رکھنا ہے ۔ زرائع کے مطابق آصف زرداری کی یہ کوشش بھی ہے کہ اہم قومی معاملات پر اسٹبلشمنٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کے دوبارہ خوشگوار تعلقات کا ر کا ایک نیا باب شروع ہو۔