:نوازشریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں‘ مولا بخش چانڈیو
کراچی (وقائع نگار ) صوبا ئی مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے عا بد شیر علی کے بیا ن پر اپنے سخت رد عمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میا ں محمد نوا ز شر یف عا بد شیر علی کی زبا ن کو لگا م دیں اور اگر اس قسم کی زبا ن اور لہجہ کو نہ رو کا گیا تو تما م تر حا لا ت کے ذمہ دا ر وزیر اعظم ہو نگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بد زبا ن وزیر سیا سی اختلا ف کو تصا دم کی طر ف لے جا رہا ہے جو کہ ملک میں عدم استحکا م اور جمہو ریت کو نقصا ن کو پہنچا نے کے مترا دف ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سیا ست میں ادب و احترا م کو ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے ۔عا بد شیر علی کی جا نب سے استعما ل کی جا نے والی زبا ن و لہجہ کے بعد کسی مفا ہمت اور مصالحت کی کو ئی گنجا ئش نہیں رہے گی ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخا لفین کی عزت کی ہے اور اپنے اوپر ہو نے والی مثبت تنقید کو خیر مقدم کیا ہے ۔ہم نے کبھی بھی سیا ست میں رواداری کا دا من نہیں چھوڑا ۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہما ر ے منہ میں زبا ن نہیں ہے ۔ہم بھی اس کی بد تمیزی کا جواب دینا جا نتے ہیں ۔