نواز شریف کو گرانے والے ایک بار پھر گریں گے، ثبوت لائیں:ن لیگ
اسلام آباد(آئی این پی+اے این این) مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا وکیل تبدیل کرنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتا،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ٹاک شوز میں لہرانے والے کاغذات عدالت میں پیش کرے۔دانیال عزیز نے کہاتحریک انصاف کے وکلاءاپنے اصل موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے آج وزیراعظم کیخلاف نئی کہانی شروع کردی ہے۔آج کی سماعت میں بھی عدالت کے سامنے کوئی ثبوت نہیں رکھے گئے۔پی ٹی آئی کے وکلا بار بار اخباری تراشے پیش کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا پی ٹی آئی وکلاءسے کہا کہ آپ کی باتیں اخباری تراشوں پر مبنی ہیں،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے ثبوت عدالت میں پیش کرے۔پی ٹی آئی کے لوگ ٹاک شوز میںلہرانے والے کاغذات عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے۔وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہردور میں احتساب ہوا اورر وہ سرخرو ہوئے۔وکیل تبدیل کرنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتے ہیں،مخالفین سی پیک کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے اجلاس بلاتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا نواز شریف کو گرانے والے ایک بار پھرگریں گے لہٰذا عمران خان ڈرامے بازی، رنگ بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں۔عدالت ثبوت مانگتی ہے تو یہ جھوٹ لے آتے ہیں۔ انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا جب کہ اب وکیل کی جگہ اداکار کو لے آئے ہیں تاہم وکیل بدلنے سے فیصلہ آپ کے حق میں نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر فلم بناو¿ں گا تاہم اس فلم کو تو ملک کا بچہ بچہ دیکھے گا لیکن آپ پر فلم بنی تو ناصرف دنیا شرمندہ ہوگی بلکہ اس کی تو سنسربورڈ بھی اجازت نہیں دے گا۔ جس دن جمائما کٹہرے میں آگئیں تو بہت سے رازکھلیں گے۔