اسد کھوڑو قتل کیس میں ممتاز بھٹو کی حفاظتی ضمانت منظور
کراچی( وقائع نگار) سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کی اسد کھوڑو قتل کیس میں عدالت نے 10 روز کے لئے ایک لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے وہ ضمانت کے حصول کےلئے وکیل کے ہمراہ عدالت میںپیش ہوئے عدالت نے 10 روز کی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسد کھوڑو قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سٹی لاڑکانہ میں ممتاز بھٹو او ران کے منیجر سمیت 19ملزمان کے خلاف درج ہے ۔ عدالت کے باہر ممتاز بھٹو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ والے مجھ سے گھبراتے ہیں۔ میرے پاس حکومت سندھ کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ثبوت ہیں ۔ میری حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے اب کیس کا سامنا کروں گا۔ میرا نام سیاسی مخالفت پر قتل کیس میں ڈالا گیا ہے۔