دو مرتبہ ریپ کیا گیا‘ امریکی اداکارہ نے اپنی زندگی کے دالخراش راز سے پردہ اٹھا دیا
نیویارک (آن لائن) امریکی اداکارہ و گلوکارہ ایون رچل ووڈ نے انکشاف کیا کہ اْنہیں دو مرتبہ جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا‘ ایک مرتبہ اپنے دوست اور دوسری مرتبہ ایک بار کے مالک نے جنسی ہوس کا شکار بنایا۔ یہ انکشاف 29 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹر پر خط میں کیا۔ اداکارہ نے لکھاکہ کئی سال پہلے جنسی حملہ ہوا، بہت سے عوامل میں سے ایک ریپ بھی تھا جو اْنہیں اپنی ہی زندگی کی خاتمے کی کوشش تک لے گیا۔ یقین نہیں رکھتی کہ آج کے دورمیں انسان زیادہ دیر خاموش رہ سکتا ہے، اسے معمول کے طور پر قبول نہیں کرونگی ، ابھی زندہ ہوں اور موقف پر قائم ہوں ، خوش اور مضبوط ہوں لیکن مطمئن تاحال نہیں ہوں۔