حکومت اور اپوزیشن دونوں کا احتسا ب چاہتے ہیں: سراج الحق
اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں عدلت عظمیٰ پر اعتماد ہے اور ہم پانامہ معاملے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا پانامہ معاملے میں سب کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے۔ ہم حکومت اور اپوزیشن دونوں کا بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے۔ احتساب کے لئے ایسا کمشن بننا چاہئے جس میں تمام متعلقہ ادارے اس کے ماتحت ہوں اور کمشن بلاتفریق معاملے کی شفاف تحقیقات کرے۔