عمران اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کا کیس لارجز بنچ میں لگانے کی استدعا پھر مسترد
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے مقدمہ میں مدیاعلیہ کو اپنا جواب اور وفاق اور الیکشن کمشن کو درخواست کی کاپیاںفریقین کو فراہم کرنے کی ہدا یت کی ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت7 دسمبرتک ملتوی کردی۔ فاضل عدالت نے درخواست گذار کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پرحنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے پیش ہوکر موقف اپنایاکہ پہلے ہم تکنیکی غلطی کی بنا پر وفاق اور الیکشن کمشن کو فریق نہ بنا سکے اس لئے استدعاہے کہ اس کیس میں وفاق اورالیکشن کمشن کوفریق بنانے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے نعیم بخاری کو اعتراضات داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔