بجلی 2روپے 60پیسے یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپرا نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 60پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے سینٹر پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پر اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے 60 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔ نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دسمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو یہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ تاہم ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق نہیں ہو گا۔