ارجنٹائن: اجتماعی شادیوں کا انعقاد جوڑوں نے بلاؤں کا روپ دھارا
بیونس آئرس (نیٹ نیوز) ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں گذشتہ دنوں ایک منفرد پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس کے شرکاء کو خون آشام بلاؤں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔ ریس کے اختتام پر اجتماعی شادی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جوڑوں نے بلاؤں کا روپ دھار رکھا تھا۔