گھنٹوں میں ارب پتی ہونیوالا بھارتی شہری منٹوں میں کنگال ہو گیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) گھنٹوں میں ارب پتی بننے والا منٹوں میں کنگال ہو گیا، بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کی قسمت ایک دن میں دو بار پلٹی کھا گئی۔ اکاؤنٹ میں 150 ارب روپے آنے پر ابھی خوشی اور حیرت تھمی نہ تھی کہ اگلے روز سارے پیسے غائب ہو گئے۔ تحقیقات ہوئیں تو پتہ چلا بنک کے ملازمین سے اکاؤنٹ آپریٹ کرنے میں گڑ بڑ ہو گئی تھی۔