سٹاک مارکیٹ منفی اطلاعات کی لپیٹ میں‘ انڈیکس مزید 188 پوائنٹس گر گیا‘ سرمائے کا انخلا جاری
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری مندی کے تسلسل پر 100 انڈیکس 188.90پوائنٹس کمی پر 42622.37 کی نچلی سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 25ارب 41کروڑ روپے کی کمی رہی۔ آئل وگیس سیکٹرز کے فروخت کا دباﺅ‘ غیرملکی سرمایہ کا متواتر انخلاءاورکئی منفی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے سوئی سدرن گیس‘ سوئی ناردرن گیس‘ ٹی پی ایل ٹریکر سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار414 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 153کمپنیوں میں اضافہ ‘246 کمپنیوں میں کمی اور15 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 87 کھرب 21 ارب 92کروڑ 81لاکھ 35 ہزار 942روپے کی کمی پر86کھرب 96 ارب 51کروڑ 37 لاکھ 41ہزار 319 روپے ہوگئی۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 6کروڑ 60لاکھ 34 ہزار 850 حصص سے کم رہی اور مجموعی سودوں میں 39کروڑ 41لاکھ 86 ہزار 740 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ رہی۔