پی پی 78جھنگ میں ضمنی الیکشن آج ہو گا
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں ضمنی الیکشن آج جمعرات کو ہو گا انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ناصر انصاری اور اہلسنت والجماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کے درمیان آج کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے ضمنی الیکشن کے آخری مرحلے میں اجازت ملنے کے باوجود الیکشن سے دستبرداری اختیار کی اور اپنی جماعت کے امیدوار کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار آزاد ناصر انصاری کو مسلم لیگ (ن) کے تمام ممبران اسمبلی سمیت پارٹی، عہدیداروں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔