غیر فعال قرضوں کی وصولی مہم تیزی سے جاری ہے: صدر پنجاب پروانشل کوآپریٹو بنک محمد ایوب
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے یکم جولائی 2016ءسے 28 نومبر 2016ءتک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 39.2 کروڑ روپے جبکہ یکم جولائی 2015ءتا 30 جون 2016ءتک ایک ارب 17کروڑ99لاکھ 73ہزار روپے کی وصولی کی ہے۔ اس امر کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک اس وقت فصل ربیع کیلئے قرضہ جات کے اجراءکے علاوہ فصل خریف 2016ءکی وصولی کے ساتھ ساتھ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم بھی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔