’’افغانستان میں فوجیوں کا گشت‘‘چین نے بھارتی میڈیا کا زہریلا پراپیگنڈا مسترد کر دیا
کابل ، بیجنگ( رائٹرز) چین نے بھارتی میڈیا کے اس زہریلے پراپیگنڈا کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا چینی فوجی گاڑیوں پر افغانستان میں گشت کرتے ہیں بھارتی ویون نیوز نے رواں برس سرحدی علاقے یا میر میں گشت کی تصاویر ویب سائٹ جاری کی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا یہ ممکنہ طور پر چینی فوجی ہیں۔ یانگ یو جون نے کہا رپورٹ بے بنیاد ہے، حقائق پر مبنی نہیں سرحد پر دہشتگردوں سے نمٹنے جرائم کے خاتمہ کیلئے افغانستان کیساتھ کام کرتے ہیں، بھارتی رپورٹ کی افغان حکام نے بھی تردید کی ہے۔