سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دینے کی حمایت کر دی
ریاض(این این آئی)سعودی شہزادہ ولید بن طلال خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں سامنے آ گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خواتین کو گاڑی چلانیکی اجازت نہ دینا انہیں تعلیم سے محروم کرنے کی طرح ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے۔